ڈونلڈ ٹرمپ چین کے ساتھ تجارتی جنگ شروع کرنے کی احمقانہ غلطی نہ کریں

ڈونلڈ ٹرمپ چین کے ساتھ تجارتی جنگ شروع کرنے کی احمقانہ غلطی نہ کریں

ڈونلڈ ٹرمپ چین کے ساتھ تجارتی جنگ شروع کرنے کی احمقانہ غلطی نہ کریں، امریکی صنعتیں بند ہوجائیں گی، امریکی قوم انہیں تنقید کا نشانہ بنائیں گی۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں درآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر 45 فیصد ڈیوٹی عائد کرنا چاہتے ہیں،صدارتی مہم میں وہ چین پر یوآن کی قدر میں مداخلت کرنے اور تجارتی چوری کا الزام عائد کرچکے ہیں۔چینی اخبار رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی جنگ شروع کی تواس کا نقصان امریکی صنعتیں کو ہوگا کیونکہ چین بھی امریکی جارحیت کے خلاف اقدامات کرے گااوربوئنگ کے آڈرز ایئر بس کو منتقل کردیئے جائیں گے۔اخبار کے مطابق چین میں امریکی گاڑیوں اور آئی فون کی فروخت اثر انداز ہوگی جبکہ امریکی سویابین اور مکئی کی درآمد بند ہو جائے گی، حصول علم کے لئے امریکہ جانے والے طالب علموں کی تعداد کم کردی جائے گی۔اخبار ی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے احمقانہ فیصلے پر امریکی قوم انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*