ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے خواہشمند افراد کو 25 ہزار ڈالر خرچ کرنا ہونگے

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے خواہشمند افراد کو 25 ہزار ڈالر خرچ کرنا ہونگے

 امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے خواہشمند افراد کے لیے پیکیج کا اعلان کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کا کم سے کم ٹکٹ 25 ہزار ڈالر ( 25 لاکھ روپے) ہے۔ تقریب میں وی وی آئی پی شرکت کے خواہشمند کو 10 لاکھ ڈالر یعنی 10 کروڑ پاکستانی روپے خرچ کرنا ہوں گے۔ 10لاکھ ڈالر کا ٹکٹ لینے والے کو ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کھانے اور ٹرمپ کی کابینہ کے نامزد ارکان سے ملنے کا موقع ملے گا۔ ٹرمپ کی افتتاحی تقریب کمیٹی نے ساڑھے 7 کروڑ ڈالرکا ہدف مقرر کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*