ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا میں بسنے والے مسلمان اپنے مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا میں بسنے والے مسلمان اپنے مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا میں بسنے والے مسلمان اپنے مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ ہیں، ایک امریکی مسلم خاتون نے تحریر کے ذریعے اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔خاتون نے اپنی بیٹی کے حوالے سے تذکرہ کیا کہ صدارتی انتخاب کے دوسرے روز ان کی بیٹی نے اداس اور فکر مند ہوتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا خاتون امریکی صدر منتخب نہیں ہو سکیں۔مسلمان خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو مستقبل میں پیش آنے والی مشکلات سے کسطرح آگاہ کریں ۔ایسے معاشرے کے بارے میں جہاں نسل پرستی اور اسلامو فوبیاان کی زندگی پر اثر انداز ہوں گے جہاں ایسا صدر منتخب کیا گیا ہے جو مسلمانوں پر الزام لگاتا ہےجو اپنی ٹیم میں ایسے لوگوں کو شامل کر رہا ہے جو نسل پرست اور اسلام مخالف ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*