ڈونلڈ ٹرمپ کی منتخبی ،نیوزی لینڈ امیگریشن ویب سائٹ پر ٹریفک میں بے انتہا اضافہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی منتخبی ،نیوزی لینڈ امیگریشن ویب سائٹ پر ٹریفک میں بے انتہا اضافہ

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد سے نیوزی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ امیگریشن ویب سائٹ پر ٹریفک میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔امیگریشن نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار سے زائد لوگ آئے جو کہ معمول کے مقابلے میں 2500 فیصد زیادہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عام دنوں میں ان کی ویب سائٹ پہر 2300 لوگ آتے ہیں۔نیوزی لینڈ کی ایک اور ویب سائٹ ‘نیوزی لینڈ ناؤ’ پر بھی ٹریفک میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ اس ویب سائٹ پر نیوزی لینڈ میں رہنے، پڑھنے اور ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے معلومات ہیں۔حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ‘نیوزی لینڈ ناؤ’ کی ویب سائٹ پر امریکہ سے 70 ہزار پانچ سو افراد آئے جبکہ عام دنوں میں یہ ٹریفک تقریباً 1500 کے لگ بھگ ہوتی ہے۔یاد رہے کہ صدارتی انتخاب کے نتائج کے وقت کینیڈا کی امیگریشن کی ویب سائٹ پر اتنی ٹریفک بڑھی کہ ویب سائٹ ہی بیٹھ گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*