ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر پہلے 100 دن،کیا کرنے جا رہے ہیں، اہم انکشافات

ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر پہلے 100 دن،کیا کرنے جا رہے ہیں، اہم انکشافات

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے 100دنوں کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے کہ پہلے تین ماہ کے دوران وہ کیا اقدامات عمل میں لا سکتے ہیں ، امریکی ریاست پنسلوینیا میں گیٹزبرگ میں اپنی ایک تقریر میں انھوں نے اپنی صدارت کے پہلے سو دنوں میں کچھ اقدامات کرنے کے وعدے کیے تھے جو درج ذیل ہیں۔جرائم پیشہ افراد کی بے دخلی :غیر قانونی اور جرائم پیشہ بیس لاکھ غیر ملکیوں کو ملک سے بیدخل کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ ان ملکوں کے باشندوں کے لیے ویزا سے استثنیٰ ختم کرنا جو اپنے شہریوں کو واپسی لینے پر تیار نہ ہوں۔اوباما اقدامات کی تنسیخ:نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سابق صدر باراک اوباما کے ہر صوابدیدی اقدامات کو یکسر مسترد کردیں گے، امریکی ایوان صدر وائٹ ہاوس کے حکام پر کسی لابی کا حصہ بننے پر پابندی عائد کی جائے گی ،کانگریس کے ارکان پر متعدد بار منتخب ہونے پر قدغن لگائی جائے گی۔میکسیکو سرحد پر دیوار:امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک دیوار تعمیر کی جا سکتی ہے اور اس دیوار کی تعمیر پر اٹھنے والے اخراجات میکسیکو سے ہی وصول کیے جائیں گے ۔امیگریشن اور کسٹم کے عملے میں تین گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔تجارتی شراکتوں سے انخلا:ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کے مطابق امریکہ کو بحرالکاہل کی تجارتی شراکتوں سے نکالا جائے گا، شمالی امریکہ کی آزاد تجارت کے معاہدے پر ازسر نو مذاکرات کا راستہ نہیں ملتاتو معاہدے ختم کر دیئے جائیں گے۔ٹرمپ گن پالیسی :ڈونلڈ ٹرمپ اس فلسفے کے حامی ہیں کہ پستول بذات خود کوئی خطرہ نہیںہے کیونکہ پستول خود کسی انسان کی جان نہیںلیتی بلکہ اس کا ٹگر دبانے والا کسی کا جان لیتا ہے ، پستول یا گن رکھنا ہر شہری کا حق ہے اور وہ اپنے دفاع میں اس کا استعمال کر جرائم پیشہ افراد یا دہشتگردوںکو خود ہلاک کرنے کی پوزیشن میں ہوتا ہے، اس قانون کی حمایت کی جائے گی۔سستے علاج کا خاتمہ :ڈونلڈ ٹرمپ اس فلسفے کے حامی ہیں کہ غریب اس لیے غریب ہے کیونکہ وہ محنت نہیں کرتا ، پیسہ کمانے کیلئے جدوجہد نہیں کرتا ،اس لیے حکومت شہریوں کے علاج کی ذمہ دارنہیں ہوگی ، ہر شہری اپنی صحت اور علاج کا خود ذمہ دار ہوگا اس میں حکومت کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کرے گی ۔ٹیکس میں کمی :ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کا اعلان ضرور کیا ہے اور اس کو پندرہ فیصد تک لانے کی بات کی ہے لیکن اس پر عملدرآمد بہت مشکل ہے ، ٹرمپ بڑی جدوجہد سے ٹیکس شرح کو 25فیصد سے نیچے نہیں لا سکیں گے کیونکہ امریکہ کی معیشت کا بہت بڑا انحصار ان ٹیکس کٹوتیوں سے وابستہ ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*