ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہونے کے اعلان کے بعد امریکا کےطول و عرض میں مظاہروں کا آغاز ہوگیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہونے کے اعلان کے بعد امریکا کےطول و عرض میں مظاہروں کا آغاز ہوگیا

امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج اور ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہونے کے اعلان کے بعد امریکا کےطول و عرض میں مظاہروں کا آغاز ہوگیا ہے۔ مختلف شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے ڈونلڈ کو امریکی صدر ماننے سے انکارکر دیا ہے۔نیویارک میں جاری احتجاج  میں احتجاجی مظاہرین نے ٹرمپ ٹاور کی طرف مارچ کیا تووہاں مقیم نومنتخب صدر اور ان کے خاندان کی حفاظت کے لیے سیکورٹی بڑھادی گئی اور بڑے بڑے کنٹینر رکھ کر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی۔مین ہیٹن میں بھی نومنتخب صدر کےخلاف ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے نعرے بھی لگائے۔ٹیکساس، ٹنیسی، نیشویلی، الی نوئے، ایریزونا ،فلاڈلفیا ، اوریگن، سیاٹل سمیت امریکا کے کئی شہروں میں بھی ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر ماننے سے ہی انکار کردیا۔اوریگن میں پولیس نےاحتجاج کرنےوالےایک شخص کوحراست میں لےلیا۔کیلے فورنیا میں ہائی اسکول اور کالجوں کے طلبہ نے کلاسوں سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا اور اسکول کے باہر مظاہرہ کیا۔لاس اینجلس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی اور سٹی ہال کے سامنے مظاہرہ کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*