ڈھاکہ: نامعلوم افراد نے ہندو برادری کے گھراورمندروں کو آگ لگا دی

ڈھاکہ: نامعلوم افراد نے ہندو برادری کے گھراورمندروں کو آگ لگا دی

بنگلہ دیش میں نامعلوم افراد نے ہندو برادری کے متعدد گھروں اور 2مندروں کو آگ لگا دی ہے۔ چند روز قبل بھی اسی علاقے میں اقلیتی برادری کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔بنگلہ دیش کے علاقے ناصر نگر میں نامعلوم حملہ آوروں نے 6گھروں اور 2چھوٹے مندروں کو آگ لگائی اور فرار ہوگئے ہیں۔چند روز قبل بھی کچھ لوگوں نے فیس بک کی متنازع پوسٹ پر اسی علاقے میں 15مندروں اور 20سے زائد گھروں کو نذر آتش کردیا تھا۔ پولیس نے 44افراد کو واردات کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*