کارکنوں کی گرفتاری پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے: عمران خان

کارکنوں کی گرفتاری پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف 2018 بہت دور ہے اس سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے ۔بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جھوٹی جمہوریت دنیا کے سامنے برہنہ ہو رہی ہے ، جیلوں میں ڈالو، جیلوں سے نکل کر پھر سڑکوں پر آئیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی گرفتاری پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مشرف کی آمریت اس سے بہتر جمہوریت تھی ، اب جمہوریت برہنہ ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے ملک کے ادارے تباہ کر دئیے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے 30 سال سے قوم کو بے وقوف بنا رکھا ہے، یہ دونوں بھائی منافق ہیں اور انہیں صرف اپنا پیسہ بنانے کی فکر ہے، آصف زرداری منافق نہیں تھا ۔عمران خان کے میڈیا سے گفتگو کے دوران اس وقت بدنظمی ہوئی جب ان سے ملنے کی کوشش کرنے والے کارکن پر گارڈ نے تشدد کیا ۔دوسری جانب عمران خان نے 50 پش اپس لگا کر حکومت کو چیلنج بھی کیا ۔ اس دوران کھلاڑی بھی اپنے کپتان کا ساتھ دیتے رہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پش اپس لگا کر ثابت کر دیا 2 نومبر کے لیے تیار ہیں ۔ پش اپس سے پہلے کپتان نے پاؤں میں وزن باندھ کر لمبی واک بھی کی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*