کرائسٹ چرچ: پاکستانی ٹیم133رنز پر ڈھیر ہو گئی

کرائسٹ چرچ: پاکستانی  ٹیم133رنز پر ڈھیر ہو گئی

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کرائسٹ چرچ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کیویز ٹیم نے گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن کا برا حال کردیا ہے۔گرین شرٹس نے پہلے ٹاس ہارا اس کے بعد بیٹنگ لائن بھی فلاپ ہوگئی۔ پوری ٹیم 5.55 اوورز میں 133رنز پر ڈھیر ہوگئی، تاہم کپتان مصباح الحق نے سب سے زیادہ 31رنز بنائے ہیں۔ٹیم کا کوئی بلے باز کیوی بالرز کے آگے جم کر نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔میزبان ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے آل رائونڈر ڈی گرینڈ ہوم نے مصباح الیون کا برا حال کردیا۔انہوں نے6وکٹیں حاصل کیں۔اس سے پہلے میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا تھا،جس کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہوپایا تھا۔آج میچ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے شروع ہوا،جہاں کیوی کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر مصباح الحق پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*