کراچی: دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم ،21 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم ،21 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی میں ٹرین کا ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس نے درجنوں افراد کی جانیں لے لی ہیں۔ دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فرید ایکسپریس جمعہ گوٹھ کے ریلوے سٹیشن پر کھڑی تھی کہ ملتان سے آنے والی زکریا ایکسپریس نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے کے باعث ٹرین کی 3 بوگیاں اور انجن مکمل تباہ ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان، امدادی ٹیمیں اور دیگر رفاحی ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ٹرین سے نکالنے کیلئے کارروائیاں شروع کر دیں۔امدادی کارکن ٹرینوں سے زخمیوں اور ہلاک شدگان کی لاشوں کو اٹھا اٹھا کر ایمبیولینسوں کے ذریعے کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرتے رہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے ہولناک حادثے میں زخمی افراد میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریلوے حکام نے حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ زخمیوں کو پانچ، پانچ لاکھ اور جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو دس، دس لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*