کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ سی پیک میں شامل کرانے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ سی پیک میں شامل کرانے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ سی پیک میں شامل کرانے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر اعظم اور چینی سفیر سے بھی بات کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سرکلر ریلوے پر اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا ،جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ، پرنسپل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور سیکریٹری توانائی سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے پرمنصوبہ شروع کرنا ہے۔اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ ریلوے پروجیکٹ سی پیک میں شامل کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف اور چینی سفیر سے بھی بات کی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*