کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروسز بند ہوگئی

کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروسز بند ہوگئی

کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروسز بند ہوگئی ہیں،شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے موبائل فونز سروسز کو عارضی طور پر بند کیاکردیا گیا ہے ۔سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موبائل فونز بند ہوگئے ہیں،صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق سیکورٹی امور کی انجام دہی کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر میں فونز سروسز دوپہر 12سے رات 10بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ موبائل فونزبند ہونے کے بعد لوگ لینڈ لائن فون ، انٹرنیٹ اور سوشل نیٹ ورکنگ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کررہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*