کراچی : مقامی عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی 50 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی

کراچی : مقامی عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی 50 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی

کراچی کی مقامی عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی 50 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی۔پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت کی سماعت سیشن جج ملیر نے کی۔عدالت نے فیصل رضا عابدی کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ ہفتے کراچی میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے فیصل رضا عابدی کو 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*