کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 14 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 14 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپے مار کر 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افرااد سے تفتیش جاری ہے جبکہ مشتبہ افراد کے شناختی کوائف بھی طلب کر لئے گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*