کراچی کا امن خراب کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا: مراد علی شاہ

کراچی کا امن خراب کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال سے مطمئن نہیں ہیں ، کراچی کا امن خراب کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا ، آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔سندھ سیکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اجلاس کو بریفنگ امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی ۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کچھ اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امن و امان کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن خراب کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دہشت گردوں کے خلاف لڑنا ہے، خوشی ہے کہ کراچی اور صوبے کی عوام تعاون کر رہی ہے، وزیرعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس ، رینجرز اور حساس ادارے دہشت گردوں اور فرقہ وارانہ نفرتیں پھیلانے والوں کے خلاف اچھا کام کر رہے ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*