کراچی:5افراد کا قتل،تفتیش میں اہم پیشرفت

کراچی:5افراد کا قتل،تفتیش میں اہم پیشرفت

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مجلس کے دوران گھر پر فائرنگ سے 5 افراد کے قتل کی تحقیقات میں پولیس کو اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ملزمان سے فائرنگ کے وقت گرنے والے میگزین کی مدد سے ان تک پہنچنے کی پولیس نے کوشش شروع کردی ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ناظم آباد 4 نمبر میں اتوار کو گھر پر فائرنگ سے 3 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق میگزین میں لگائی گولیوں پر ملزمان کے فنگر پرنٹس موجود ہیں،فارنزک ڈیپارٹمنٹ فنگر پرنٹس ریکارڈ نادرا سے میچ کررہا ہےجبکہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے واقعہ سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*