کلنٹن فائونڈیشن نے ہلیری دور میں قطر سے تحفہ لینے تصدیق کردی

کلنٹن فائونڈیشن نے ہلیری دور میں قطر سے تحفہ لینے تصدیق کردی

کلنٹن فاؤنڈیشن نے ہلیری کے وزارت خارجہ دور میں قطرکی جانب سے10لاکھ ڈالرمالیت کا تحفہ قبول کرنے کی تصدیق کر دی ۔خبرایجنسی کے مطابق قطر کی جانب سے2011 ءمیں بل کلنٹن کی سالگرہ پر کلنٹن فاؤنڈیشن کو بطور تحفہ 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا، قطری حکام نے کہا تھا کہ بل کلنٹن سے ملاقات میں انہیں چیک پیش کیا جائےگا۔یہ تحفہ اس وقت قبول کیا گیا جب ہلیری کلنٹن وزیرخارجہ تھیں، اس سے امریکی محکمہ خارجہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔اس بات کا انکشاف وکی لیکس کی جانب سے افشا کی گئی ایک ای میل میں کیا گیا تھا جو فاؤنڈیشن کے اہلکار نے ہلیری کی صدارتی مہم کے سربراہ جان پوڈسٹا کو لکھا تھا۔قطر سفارتخانے نے اس حوالے سے رائے دینے سے گریز کیا، تاہم کلنٹن فاؤنڈیشن کی ڈونرز لسٹ میں قطرحکومت کا نام شامل ہے،جس نے 10 لاکھ سے 50 لاکھ ڈالر کے درمیان عطیات فراہم کیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*