گلوکارہ حمیرا ارشد اور اداکار احمد بٹ کے درمیان صلح ہوگئی

گلوکارہ حمیرا ارشد اور اداکار احمد بٹ کے درمیان صلح ہوگئی

لاہور میں گلوکارہ حمیرا ارشد اور اداکار احمد بٹ کے درمیان صلح ہوگئی ،حمیرا ارشد اور احمد بٹ میں صلح ان کے قریبی دوستوں نے کرائی ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد بٹ نے بچے کی حوالگی کا کیس بھی واپس لے لیا، جبکہ دونوں نے مستقبل میں ساتھ رہنے کا وعدہ کیا ہے۔گلوکارہ حمیرا ارشد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ احمد بٹ کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیاہے۔ان کے شوہر احمد بٹ کا کہنا ہے کہ اپنے کیے پرشرمندہ ہوں اور حمیرا ارشد سے اپنے رویے کی معافی مانگتا ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*