گورنرہاؤس سندھ میں 14 سال تک مسند نشیں رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی روانہ ہو گئے

گورنرہاؤس سندھ میں 14 سال تک مسند نشیں رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی روانہ ہو گئے

گورنرہاؤس سندھ میں 14 سال تک مسند نشیں رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی کے لیے اُڑان بھر لی۔ نامزد گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی آج حلف اٹھائیں گے۔ڈاکٹر عشرت العباد خان سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاوس سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے اور راستے میں موجود صحافیوں اور پولیس اہلکاروں کو ہاتھ ہلا کر الوداع کیا۔ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ عوام نے بہت پیار دیا ہے۔ دعا ہے شہر میں امن اور لوگ خوشحال رہیں۔14 سال تک گورنر کے عہدے پر فائز رہنے والے عشرت العباد خان غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے پاکستان سے کوچ کر گئے۔اس سے پہلے اُنہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ مزار قائد پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو ان سے کوئی گلہ ہے یا دل آزادی ہوئی ہے تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔2 روز پہلے صدر ممنون حسین نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو صوبے کا نیا گورنر نامزد کیا تھا۔ نامزد گورنر آج حلف اُٹھائیں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اُن سے حلف لیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*