گڈانی شپ یارڈ آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئیں

گڈانی شپ یارڈ آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئیں

گڈانی میں جہاز پر لگنے والی آگ پر تو قابو پالیا گیا، لیکن اس آگ سے ہونے والے جانی نقصان کا سلسلہ جاری ہے، حادثے میں جھلس کر زخمی ہونے والے مزيد 3 افراد آج دم توڑ گئے ، جس کےبعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25تک پہنچ گئی ہے۔آج جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص سول اسپتال میں دم توڑ گيا ، عالم نامی مزدور اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھا ، اسپتال سے لاش وصول کرنے کےبعد عالم کے اہل خانہ نے کراچی کوئٹہ شاہراہ پر لاش رکھ کر احتجاج بھی کیا ۔حادثے کا ایک اور زخمی حسن ، جسے گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا ، آج گڈانی پہنچ کر دم توڑ گیا ، سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق حسن کو اس کے ا ہل خانہ زبردستی ڈسچارج کراکر ہمراہ لے گئے تھے اور ان کا اصرار تھا کہ اپنے گھر میں اس کا علاج کرائیں گے ، جبکہ اس کی حالت تشویشناک تھی ۔حادثے کا ایک اور زخمی عباس بھی آج سول اسپتال میں دم توڑ گیا ، ڈاکٹرز کے مطابق عباس کا 100فیصد جسم جھلسا ہوا تھا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*