گڈانی میں جہاز میں آگ لگنے کے معاملے شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی گرفتاری کا حکم دے دیا

گڈانی میں جہاز میں آگ لگنے کے معاملے شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی گرفتاری کا حکم دے دیا

گڈانی میں جہاز میں آگ لگنے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔ایس ایچ او گڈانی کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے حکم پر دیوان رضوان فاروقی کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مزید احکامات تک وہ پولیس کی حراست میں رہیں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ حب جہاز حادثے کی ایک ہفتے میں انکوائری ہوگی، غفلت کے مرتکب افراد کو سزائیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بحری جہاز کے مالک اور شپ بریکنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کو گرفتار کیا ہے، دونوں کو انکوائری میں شامل کررہے ہیں۔واضح رہے کہ جہاز کے حادثے میں 20افراد جاں بحق جبکہ 58 زخمی ہوئے ہیں،جبکہ جہاز کے خریدار چوہدری عبدالحفیظ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ٹھیکیدار پہلے ہی زیرحراست ہے۔جہاز میں موجود کروڈآئل اور گیس سیلنڈر کے دھماکے وقفے وقفے سے جاری ہیں جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*