ہالینڈ میں خواتین کے برقعہ اور نقاب کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر 400 یورو جرمانہ

ہالینڈ میں خواتین کے برقعہ اور نقاب کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر 400 یورو جرمانہ

ہالینڈ میں مخصوص مقامات پر خواتین کے برقعہ اور نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ہالینڈ میں مخصوص عوامی مقامات پر خواتین کے برقعہ پہنے اور نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور پابندی کی خلاف ورزی پر 400 یورو تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، اس قانون کی منظوری ہالینڈ کی ایوان زیریں کے 150 میں سے 132 ارکان نے دی ہے تاہم ابھی ایوان بالا سے اس کی توثیق باقی ہے۔ ہالینڈ کے وزیراعظم کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ قانون صرف مخصوص جگہوں کے لیے ہے جہاں سیکیورٹی وجوہات کے باعث چہرہ دکھانا ضروری ہے تاہم اس کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*