ہالی ووڈ بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم ’دی زُو کیپرز وائف‘ ‘کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہالی ووڈ بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم ’دی زُو کیپرز وائف‘ ‘کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا

حقیقی واقعات پر مبنی جنگی مناظر کی عکاسی کرتی نئی ہالی ووڈ بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم ’دی زُو کیپرز وائف‘ ‘کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔امریکا کے بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی نِکی کارو کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی پولینڈ کےWarsawچڑیا گھر کے مالک اور اس کی بیوی کے گِرد گھوم رہی ہے، جنہوں نے جنگ عظیم دوئم میں لاتعداد انسانوں اور جانوروں کو پنجروں میں چھپا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور اس طرح کئی لوگوں کی جان بچائی ۔امریکی رائٹر Diane Ackermanکے ناول سے ماخوذ یہ کہانی حقیقت پر مبنی ہے، جسے جیف ایبرلی، کم زیوبک اور جولیا بلیک مین نے مشترکہ پروڈیوس کیا ہے، جس کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکارجوہان ہیلڈن برگ، جیسیکا کیسٹیئن ، مائیکل میک ہیلٹن،ڈینئل بروہی اورایڈو گولڈ برگ شامل ہیں۔سنسنی خیز حقیقی جنگی واقعات کی عکاسی کرتی یہ ایکشن ڈراما بائیوگرافیکل فلم آئندہ سال 31مارچ کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*