ہمارے پاس عدالتیں ہی ڈرائی کلین کےلیے ہیں اور ہم وہیں سے دُھل کر نکل رہے ہیں، خواجہ اظہارالحسن

ہمارے پاس عدالتیں ہی ڈرائی کلین کےلیے ہیں اور ہم وہیں سے دُھل کر نکل رہے ہیں، خواجہ اظہارالحسن

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس عدالتیں ہی ڈرائی کلین کےلیے ہیں اور ہم وہیں سے دُھل کر نکل رہے ہیں ۔کراچی میں انسدا ددہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیوایم کسی جرائم پیشہ کے پیچھے نہیں کھڑی ہوگی،جیل میں ایم کیوایم کے 80فیصدکارکنان بے گناہ ہیں ان کے مقدمات چلائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس کے تمام رہنماؤں پر کیس بنائے گئے لیکن کوئی ملک سے نہیں بھاگا۔سب نے عدالتوں کا سامنا کیا اور عدالتیں ہی ڈرائی کلین کررہی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*