ہم صرف الفاظ تک نہیں حقیقی معنوں میں برادر ملک ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان

ہم صرف الفاظ تک نہیں حقیقی معنوں میں برادر ملک ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم صرف الفاظ تک نہیں حقیقی معنوں میں برادر ملک ہیں، ہر مشکل وقت میں پاکستان نے ترکی کا ساتھ دیاہے،ایک بارپھر اس پارلیمنٹ میں آپ کے ساتھ یکجا ہونا میرے لیے باعث مسرت ہے، ترکی اور پاکستان کےتعلقات کسی دو مملکتوں کے درمیان سفارتی تعلقات سے کہیں ہٹ کر خصوصیات کے حامل ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی تھی، ترکی سے آپ سب کےلیے محبتیں سمیٹ کر لایا ہوں، میرےلیے آپ کے ایوان میں شرکت کرنا مسرت کا موقع ہے۔ترک صدر نے کہا کہ ہم پاکستانی بھائیوں کی خوشی و غم میں برابر کے شریک ہوتے ہیں، ہم جانتے  ہیں  کہ آپ کے جذبات بھی اسی سے مماثلت رکھتے  ہیں۔ ناکام فوجی بغاوت پر پاکستان کی اولین حمایت پر شکرگزار ہوں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے۔پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کو کسی بھی غیر ملکی سربراہ مملکت کے طور پر پاکستانی پارلیمنٹ سے تیسری بار خطاب کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہوگیا ہے، وہ 2 بار وزیر اعظم کی حیثیت سے 2009 اور2012 میں پارلیمنٹ سے خطاب کرچکے ہیں۔اس سے قبل اسپیکر ایاز صادق نے ابتدائی کلمات میں ترک صدر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ دوستانہ مراسم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے بہادر عوام نے جرات سے اپنے آئین کی حفاظت کی، جمہوریت کیلئے عظیم جدو جہد کا کریڈٹ ترک صدر کو جاتاہے۔ ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*