ہم نے 2نومبر کو شٹ ڈائون کی کال دی مگر حکومت نے پہلے ہی کردیا ہے، عمران خان

ہم نے 2نومبر کو شٹ ڈائون کی کال دی مگر حکومت نے پہلے ہی کردیا ہے، عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے 2نومبر کو شٹ ڈائون کی کال دی مگر حکومت نے پہلے ہی کردیا ہے،کل جو ہوا اس سےصوبوں کےدرمیان تعصب بڑھے گا،نواز شریف اس ملک کےلیے سیکورٹی رسک ہے۔حکومت کچھ بھی کرلے ، کل اسلام آباد کے لیے نکلوں گا۔بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میری اپنی حکمت عملی ہے،میں کسی کے کہے پر عمل نہیں کرتا،حکومت چاہے شہر کے تمام راستے کھود دے میں 2نومبر کو ضرور نکلوں گا،پاکستان کا ہر طبقہ احتجاج میں میرے ساتھ ہوگا۔کہیں بھی جانا وزیر اعلیٰ کا آئینی حق ہے،کس قانون کے تحت روکا گیا ؟جھوٹ بولا کہ مسلح لوگ آ رہے ہیں، کہاں تھے مسلح افراد؟پرویز خٹک کے ساتھ ایسا کیا گیا جیسے وہ دشمن کی فوج ہو۔انہوں نے سوال کیا کہ کون سے قانون کے تحت کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ؟ کیا انصاف مانگنا کسی پر دبائو ڈالنا ہے؟عمران خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو آنےنہیں دیا جا رہا، لوگ پہاڑوں سے چڑھ کر آ رہے ہیں، جتنا ظلم کیا جارہاہے اتنا ہی قوم کا جذبہ بڑھ رہاہے،کل پاکستان کا ہر طبقہ احتجاج کےلیے نکلے گا۔پی ٹی آئی سربراہ کا کہناتھاکہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والا میرا دوست نہیں ہوسکتا، نواز شریف کو ملک سے کوئی دلچسپی نہیں ہے،اس کے ذہن میں صرف پیسا چھایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی پر کوئی دباؤ ڈال نہیں رہا، صرف انصاف مانگ رہاہوں، لوگ اپنا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں،میں نے کون سا قانون توڑا ہے جو مجھےنظر بند کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*