ہوبارٹ ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقا نے کینگروز پر شکنجہ کس دیا

ہوبارٹ ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقا نے کینگروز پر شکنجہ کس دیا

ہوبارٹ ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقا نے کینگروز پر شکنجہ کس دیا ، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 85رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ فائدہ مند ثابت ہوا ، جنوبی افریقی بولرز نے آسٹریلوی بیٹنگ کو تہس نہس کردیا اورصرف 8رنز پر کینگروز کے 4 بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلوی ٹیم کا اسکور جب 31 تک پہنچا تو اس کے 6کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھےجبکہ پوری ٹیم 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔فیلنڈرز نے 5اور ایبٹ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اسٹیو اسمتھ 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*