ہیری پوٹرسیریز کی نئی فلم’فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئرٹو فائنڈ دیم‘ریلیز کے پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

ہیری پوٹرسیریز کی نئی فلم’فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئرٹو فائنڈ دیم‘ریلیز کے پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

ہیری پوٹرسیریز کی نئی فلم’فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئرٹو فائنڈ دیم‘ریلیز کے پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر چھا گئی، 8ارب روپے کما کر نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہوگئی ہے ۔فلم’فنٹاسٹک بیسٹ اینڈویئرٹو فائنڈ دیم‘fantastic beasts and where to find them کی کہانی برطانوی مصنف جےکےرولنگ کی2001 میں شائع ہونےوالےناول سےماخوذ ہے، فلم میں مرکزی کردارایڈی ریڈمائنddie Redmayne اورکیتھرین واٹرسٹن Katherine Waterstonاداکررہےہیں۔

سال کی سب سے بڑی ہٹ فلم قراردی جانےوالی فلم ’ڈاکٹراسٹرینج‘ دوسرے نمبر پرآگئی، فلم کی کہانی اسٹیون اسٹرینج نامی ایک ایسے ماہر اور باصلاحیت نیورو سرجن پر مبنی ہے جس کا کیریرایک خطرناک کار حادثے کے بعد تباہ و برباد ہو جاتاہے تاہم وہ ہار نہیں مانتا اور حالات کامقابلہ کرتے ہوئےغیر معمولی طاقت حاصل کر کے برائی کے خاتمے کی جنگ پر نکل پڑتا ہے ۔موسیقی کے شوقین ننھے اینی میٹیڈ کرداروں پر مبنی نئی ہالی وڈ تھری ڈی میوزیکل کامیڈی فلم ’ٹرولز‘ اس ہفتے باکس آفس پر تیسرے نمبر پررہی، فلم کی کہانی ڈریم ورک اینی میشن کے مشہور کردار ٹرول ڈول کے ایسے انوکھے اور دلچسپ راک اسٹارز کی محنت کی عکاسی کر رہی ہے جو اپنے منفرد انداز سے دیکھنے والوں کے ہر دلعزیز بن جاتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*