ہیلری کی شکست ، دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں بھونچال آ گیا

ہیلری کی شکست ، دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں بھونچال آ گیا

ہیلری کلنٹن کی ہار کے خدشات کے پیش نظر عالمی منڈی میں سرمایہ کاروں نے بھی ہار مان لی ہے اور دنیا پھر کی سٹاک مارکیٹوں ، کرنسیوں ، سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں بھونچال آگیا ۔ امریکی صدارتی انتخابات میں اُمید تو یہی کی جا رہی تھی کہ ہیلری کلنٹن ڈونلڈ ٹرمپ کو پچھے چھوڑ دیں گی مگر اب تک کے نتائج تو کچھ اور ہی بتا رہے ہیں ۔ انتخابی نتائج ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں آنے سے سرمایہ کار ہمت ہار گئے اور دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں ، کرنسیوں ، سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں بھونچال آگیا ۔ جاپان سٹاک مارکیٹ میں 900 پوائنٹس سے زائد کی کمی ، امریکی سٹاک مارکیٹ میں تقریباً 700 پوائنٹس کی کمی ، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک وقت میں 600 پوائنٹس سے زائد کی کمی جبکہ بھارتی سٹاک مارکیٹ میں 1000 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں سرمایہ کار ڈالر کی خریداری کے بجائے سونے کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی منڈی میں ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ یورو کے مقابلے میں ڈالر 2 فیصد ، چاپانی کرنسی کے مقابلے میں 3 فیصد اور برطانوی پائونڈ کے مقابلے میں ڈالر 1 فیصد گر گیا جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قدر میں 57 ڈالر فی اونس کا اضافہ بھی دیکھا گیا ۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی ڈیڑھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*