یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 27 افراد ہلاک

یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 27 افراد ہلاک

سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج کی جانب سے یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز میں فضائی حملوں میں کم ازکم 27افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکومتی عہدیداروں اور شہریوں کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں میں تعز کے،الااشرف،الصالو ضلع میں گھروں کو نشانہ بنایا گیا جس میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔تعز یمن کا تیسر بڑا شہر ہے جس کی آبادی اندازے کے مطابق خانہ جنگی سے پہلے تقریباَ تین لاکھ تھی۔تاہم ان دنوں حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کےدرمیان اس صوبے کے کنٹرول کے لیے لڑائی جاری ہے۔عرب اتحاد یمنی صدر منصور ہادی کی حمایت میں تقریباً 19 ماہ سے یمن میں فضائی کارروائی کررہا ہے اور اب تک ان حملوں میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی شروع ہونے سے اب تک ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*