یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو ملنے والا جی ایس پی پلس اسٹیٹس 2023تک حاصل رہے گا

یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو ملنے والا جی ایس پی پلس اسٹیٹس 2023تک حاصل رہے گا

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو ملنے والا جی ایس پی پلس اسٹیٹس 2023تک حاصل رہے گا۔ صنعتوں کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے۔وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے لاہور میں فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا ٹیکس نظام میں خامیاں درست کر رہے ہیں۔جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی سہولت 2023تک حاصل رہے گی۔ ایس آر او 1125جلد ختم کردیا جائے گا۔ وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی گروپ ترقی کا مخالف ہے۔منتخب حکومت پر مسلسل حملے ہورہے ہیں، کراچی پُر امن ہوگیا، بلوچستان کو بھی پُر امن بنائیں گے۔ سی پیک منصوبے پر تحفظات درست نہیں ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*