یونیورسٹی کیس ،ٹرمپ ڈھائی کروڑ ڈالر دینے پر رضا مند

یونیورسٹی کیس ،ٹرمپ ڈھائی کروڑ ڈالر دینے پر رضا مند

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی یونیورسٹی کے حوالے سے دائر کیس کو ختم کرنے عوض ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔مقدمہ غیر فعال ٹرمپ یونیورسٹی کے ان سابقہ طالب علموں کی جانب سے دائر کیا گیا تھا ،جن کا دعویٰ تھا کہ ان سے ریئل اسٹیٹ کے گُر سکھانے کے لیے ہزاروں ڈالرز لیے گئے تھے، لیکن سیمینارز منعقد نہیں کرائے گئے ۔نیویارک کے اٹارنی جنرل کے مطابق اب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس کیس کو ختم کے عوض ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے ، یہ رقم یونیورسٹی کے 6 ہزار متاثر طلبا میں تقسیم ہوگی ۔اٹارنی جنرل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس کے ساتھ ہی تعلیمی قوانین کی خلاف ورزی پر مزید 10 لاکھ ڈالر حکومت کو ادا کریں گے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*