عامر لیاقت اور کراچی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا

عامر لیاقت اور کراچی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا

 پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور کراچی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے، عامر لیاقت نے کراچی ایم پی ایز اورایم این ایز کا واٹس ایپ گروپ چھوڑدیا اور کہا شورمچاتا ہوں توٹکٹ ملتا ہے،شور کرتا ہوں توموبائل نمبر بھی ملتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس نہ بلانے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا غصہ شدید ہوگیا، عامر لیاقت اور کراچی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، جس کے بعد انھوں نے کراچی ایم پی ایز اورایم این ایزکا وٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا۔

عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ شور مچاتا ہوں تو ٹکٹ ملتا ہے، شور کرتا ہوں توموبائل نمبر بھی ملتا ہے۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے گروپ چھوڑنے سے پہلے وائس میسج کیا، جس میں انھوں نے سیکریٹری اطلاعات شہزاد قریشی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا خدا کے لیے بہتری لے آئیں، بار بار اتنی سیٹیں نہیں ملیں گی ، اپنی عزت اپنے ہاتھوں سےخراب نہ کریں،اپنے ہی لوگوں کے ساتھ زیادتی کرنی ہے تو پھر آگے مسائل بنیں گے۔

عامر لیاقت نے شکوہ کیا مجھے کیوں نہ بلایا؟ گورنرصاحب نےحلف برداری میں بلایا عشائیے میں کیوں نہیں بلایا ؟ جبکہ انھوں نے پی ٹی آئی ایم پی ایز اورایم این ایز کا معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوانے پر اصرار کیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عامرلیاقت سے رابطے میں ہیں ان کے تحفظات دور کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*