پہلے سیلفی پھر لڑائی اور معافی ۔۔ اب کیا ہوگا؟

پہلے سیلفی پھر لڑائی اور معافی ۔۔ اب کیا ہوگا؟

تحریر : سید رضوان شمسی

کراچی(7نیوز)ماڈل قندیل بلوچ اور رویت ہلال کمیٹی کے معطل رکن مفتی عبد القوی کا تنازع جس بھی حد تک جائے مگر یہ بات طے ہے کہ دونوں کی لڑائی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہی ہے ۔ دونوں کی ملاقات کس تناظر میں ہوئی دونوں فریقین کا موقف یکسر مختلف ہے مگر دونوں کے بیانات معاملے کو خوب تفریحی رخ دے رہے ہیں جس سے سوشل میڈیا پر عوام کی توجہ بڑھ رہی ہے ۔ حال ہی میں مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیاہے کہ قندیل بلوچ نے گزشتہ رات مجھے میسج  کرکے معافی مانگی ہے ۔قندیل بلوچ نے پہلا میسج نو  بج کر چھے منٹ دوسرا مسیج  نو بجکر سات منٹ ،تیسرا مسیج نو بجکر ۤآٹھ منٹ اور چوتھا مسیج نو بجکر گیارہ منٹ پر بھیجا

mufti 4 qandil 1

مفتی عبدالقوی نے کہا کہ قندیل بلوچ نے مسیج میںکہا کہ جو ہوا برا ہوا مجھے معاف کردیں اس موقع پر مفتی عبدالقوی نے مسیج کے سکرین شارٹس بھی میڈیا کو جاری کر

دیئے ہیں ۔دوسری طرف ماڈل قندیل بلوچ نے کہا کہ میں مفتی عبدالقوی سے تفصیلی بات کرنے کیلئے کال کررہی تھی لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیںکی ۔جس وجہ سے مجھے میسج کرنا پڑے ۔ قندیل بلوچ نے کہا کہ مفتی عبدالقوی سے رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت پر معطلی پرمعافی مانگی لیکن خوشی ہے ایسے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ۔قندیل بلوچ نے کہا کہ ان کو رویت ہلال کمیٹی سے نکالا گیا اس پر دکھ ہوااور کچھ خوشی بھی ہوئی ۔

msg

قندیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس طریقے سے مفتی صاحب سے کوئی معافی نہیں مانگی۔ قندیل بلوچ نے کہا کہ مفتی صاحب مجھے مختلف ذرائع سے دھمکیاں دلوا رہے ہیں۔مفتی صاحب انڈر گراﺅنڈ ہونے کیلئے بھی دباو  ڈال رہے ہیں ۔قندیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ بھی ہے ۔ معاملہ کہاں تک جائے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا مگر یہ بات طے ہے کہ عوام کو تفریح کا خوب موقع مل رہا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*