بنوں بکا خیل میں برساتی نالے میں بوری سے 22 راکٹ گولے برآمد

بنوں بکا خیل میں برساتی نالے میں بوری سے 22 راکٹ گولے برآمد

بنوں کے علاقہ بکا خیل میں برساتی نالے میں بوری سے 22 راکٹ گولے برآمد ہوئے ہیں ،گولوں کو ناکارہ بناکرپولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔علاقہ بکاخیل کے برساتی نالے میں مشکوک بوری مقامی لوگوں کو نظر آئی جس پر فوری طورپر پولیس کو اطلاع کی گئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چیک کیا تو بوری سے راکٹ کے 22گولے برآمد ہوئے جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ عملے کو طلب کرلیاگیا۔اسکواڈ نے تمام گولوں کو ناکارہ بنا دیا جسے سیکورٹی فورسز لے گئے ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولے مبینہ طور پر دہشت گردی کےلئے استعمال ہونے تھے ۔علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*