پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے لئے تیاریوں میں مصروف

پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے لئے تیاریوں میں مصروف

پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے لئے تیاریوں میں مصروف،یونس خان ، سرفراز احمد ،شرجیل خان نے ٹیم سے پہلے گراؤنڈمیں پہنچ کر ٹریننگ کا آغاز کیا ۔پاکستان کے لئے اچھی خبر فاسٹ بولر عامراور سہیل خان مکمل فٹ اور ردہم میں آگئے ہیں۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا آغاز26 دسمبر سے ہورہا ہے۔پاکستان ٹیم نےآج میلبورن میں تپتی دھوپ میں 3گھنٹے سخت ٹریننگ کی۔کپتان ٕمصباح الحق سمیت تمام کھلاڑی فیلڈ میں جم کرٹریننگ کرتے نظرآئے۔فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ اور بولنگ پر بھی توجہ رہی ، کوچز ،مکی آرتھر ،گرانٹ فلاور اور گرانٹ لوڈن کھلاڑیوں کو بیٹنگ پریکٹس کراتے رہے۔پاکستانی بیٹسمین یونس خان ،شرجیل خان، محمد رضوان،محمد اصغر اور سرفراز احمد دوسرے کھلاڑیوں قبل اسٹیڈیم پہنچے ۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں ، محمد عامر بھی اپنی انجری سے چھٹکارا حاصل کرچکے جبکہ سہیل خان بھی ردہم میں ہیں۔بیٹسمین اسد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ کراؤڈ میلبورن میں ہوتا ہے ،دباؤ ہوگالیکن ٹیم متحد ہے،اگلے دو میچز میں اچھے رزلٹ آئیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*