اشتعال انگیز تقاریر کیس :فاروق ستار سمیت مفرور ملزمان نہیں ملے، پولیس

اشتعال انگیز تقاریر کیس :فاروق ستار سمیت مفرور ملزمان نہیں ملے، پولیس

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر اشتعال انگیز تقاریر کے کیس میں پولیس نے تین مقدمات کاچالان عدالت میں پیش کیا، پولیس کے مطابق فاروق ستار سمیت مفرور ملزمان کو بہت تلاش کیا مگر کامیابی نہ ملی ۔مفرور ملزمان میں قائد ایم کیو ایم، فاروق ستار و دیگر شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات تھانہ قائدآباد، سائٹ سپرہائی وے اور گلشن حدید میں درج ہیں۔عدالت نے چالان منظور کرکے مقدمات ٹرائل کورٹ کو بھیج دئیے۔ گرفتار ملزمان میں کنور نوید، قمر منصور اور شاہد پاشا شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*