سرخ گوشت اور کیک کی چکنائیوں کا زیادہ مقدارمیں استعمال موت کی وجہ بن سکتا ہے

سرخ گوشت اور کیک کی چکنائیوں کا زیادہ مقدارمیں استعمال موت کی وجہ بن سکتا ہے

واشنگٹن:امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیک اورسرخ گوشت (بیف) میں موجود چکنائیاں نہ صرف صحت کے لیے مضر ہیں بلکہ کینسر کی وجہ بن کر وقت سے پہلے موت تک بھی لے جاسکتی ہیں۔جس کی وجہ یہ ہے کہ بڑے گوشت اور بد احتیاطی سے تیار کردہ کیکس میں سیرشدہ چکنائیاں (سیچوریٹڈ فیٹس) اور ٹرانس فیٹ کی زائد مقدار ہوتی ہے۔یہ چکنائیاں، مچھلی، سبزیوں اور سبزی جاتی تیلوں میں پائی جاتی ہیں۔ اگر آپ چکنائیوں کی صرف 5 فیصد مقدار کو بھی مفید چکنائیوں سے بدل لیں تو قبل از وقت موت کا خطرہ 27 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے برخلاف جو لوگ پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز استعمال کرتے ہیں ان کی صحت پر مضر اثرات کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔ سرخ گوشت اور ڈیری مصنوعات شدہ چکنائیاں اور ٹرانس فیٹس پروسیس شدہ تیل سے حاصل ہوتی ہیں۔ چکنائیوں  کا زیادہ مقدار میں لینے والے سروے میں ایک لاکھ سے زائد مرد و خواتین کو شامل کیا گیا اور ان کا 32 سال تک مطالعہ کیا گیا۔ہر 2 یا 4 سال بعد لوگوں سے چکنائی کھانے کے متعلق پوچھا گیا اور شرکا کو چکنائی کھانے کی بنیاد پر 5 گروہوں میں تقسیم کیا گیا اور یعنی انہیں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ چکنائیاں کھانے والے گروپوں میں رکھا گیا۔ 32 سال کے عرصے میں 33 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔اس کے مطا بق ؂ماہر  ین نے بتایا کہ اگر آپ سیرشدہ چکنائیوں کو بدل کر غیرسیرشدہ چکنائیاں استعمال کریں گے تو اس سے بہت مفید اثرات مرتب ہوں گے۔جن لوگوں کی خوراک میں سرخ گوشت اور کیک پیسٹری شامل تھے ان میں سیر شدہ چکنائیوں کی مقدار زیادہ تھی اور وہ جلد ہی امراض کے شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ گوشت اور کیک وغیرہ سے دور رہ کر کینسراور امراضِ قلب کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*