وزیراعظم چشمہ 3نیوکلیئر پاور پلانٹ ،340میگاواٹ بجلی حاصل ہوسکے گی

وزیراعظم چشمہ 3نیوکلیئر پاور پلانٹ ،340میگاواٹ بجلی حاصل ہوسکے گی

وزیر اعظم نواز شریف نے چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ  ا مید ہے 2018 تک لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی ۔منصوبے سے 340میگاواٹ بجلی حاصل ہوسکے گی ۔ ذرائع کے مطابق چشمہ 3 اور 4 نیوکلیئرپاور پلانٹس سے 640میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ،چشمہ نیو کلیئر پاور پراجیکٹ فور2017 میں جبکہ یہ پراجیکٹ 2030 میں مکمل ہوگا ۔یہ بجلی گھر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور چائنا نیو کلیئر کارپوریشن کے اشتراک سے مکمل کیا جارہا ہے۔ایٹمی توانائی کمیشن کے کراچی نیو کلیئر پاور پراجیکٹ کے ٹو اور کے تھری وسط مدتی ہدف ہے جس کے ذریعے 8800 میگاواٹ اضافی بجلی 2030میں شامل ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*