ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب سے ہلاکتیں34ہو گئیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب سے ہلاکتیں34ہو گئیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے والے مزید 2 افراد دم توڑگئے۔مرنے والوں کی تعداد34تک جاپہنچی ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے اب تک زیریلی شراب کشید اور فروخت کرنے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔کرسمس کےموقع پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کرسچین کالونی کے محلہ مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے 60 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی ۔متاثرین کو فوری طور پر ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیاگیا اور تشویشناک حالت میں 52 افراد کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد جبکہ 12 کوسول اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا۔دونوں اسپتالوں میں اب بھی 25 سے زائد افراد زیر علاج ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعے کامقدمہ تھانا سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درج کرکے اب تک 4افراد کو حراست میں لیاگیا ہے جن سے تفتیش جاری ہےجبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ مبارک آباد کالونی سے زہریلی شراب سپلائی کرنے کے الزام میں سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ۔ڈی ایس پی عاطف عمران کی قیادت میں تشکیل دی ہوئی ٹیم واقعےکی انکوائری کررہی ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*