رومانیہ: خاتون وزیراعظم کا تقرر مسترد کردیا

رومانیہ: خاتون وزیراعظم کا تقرر مسترد کردیا

رومانیہ کے صدر کلاؤس لوہانس نے ایک خاتون مسلم رکن پارلیمنٹ کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔صدر لوہانس کے مطابق انہوں نے اس تجویز کے حق اور مخالفت میں پیش کیے جانے والے دلائل کا غور سے جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ ان کا نام مسترد کئے جانے کی کوئی خاص وجہ بیان نہیں کی۔خاتون سیاستدان سیول شہائدے کا تعلق بائیں بازو کی سوشل ڈیموکریٹ جماعت ’پی ایس ڈی‘ سے ہے۔ صدر کلاؤس لوہانس کے بقول انہوں نے سوشل ڈیموکریٹس سے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے لیے کوئی اور نام تجویز کریں۔باون سالہ شہائدے کا تعلق رومانیہ کی ترک اقلیت سے ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*