میلبرن ٹیسٹ کے چو تھے روز آسٹریلیا کو پاکستان پر 22 رنز کی برتری

میلبرن ٹیسٹ کے چو تھے روز آسٹریلیا کو پاکستان پر 22 رنز کی برتری

میلبرن:دو سرے ٹیسٹ چو تھے روز میچ ایک با ر پھر بارش کی نذر روک دیا گیا ۔لیکن آسٹریلیا کپتان اسٹیون اسمتھ کی  شا ندار سنچری کی بدو لت  پاکستان کے خلا    ف برتری حاصل کر لی ۔چوتھےروز  آسٹریلیا نے اپنی اننگز 278 ربز دو کھلاڑی سے دوبارہ شروع کی تو دن کی ابتدا میں ہی پاکستان کو عثمان خواجہ کی شکل میں اہم کامیابی ملی جو 97 رنز بنانے کے بعد نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔پاکستانی ٹیم کو لگا کہ اب وہ یکے بعد دیگرے وکٹیں لے کر میچ میں واپس آ جائے گی لیکن اسمتھ نے نئے بلے باز پیٹر ہینڈزکومب کے ساتھ 92 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مضبوط مقام تک پہنچا دیا۔ ہینڈز کومب کی اننگز 54 رنز پر تمام ہوئی تو نک میڈنسن بھی 22 رنز سے زیادہ نہ بنا سکے اور یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔ میتھیو ویڈ بھی ناکام رہے اور نو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے لیکن اسٹیون اسمتھ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 17ویں سنچری مکمل کی۔اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے رواں سال اپنے ہزار رنز بھی مکمل کر لیے اور لگاتار تیسرے سال یہ کارنامہ انجام دیا۔جب بارش کے سبب کھیل کو چائے کے وقفے سے قبل روکا گیا تو آسٹریلیا نے چھ وکٹ کے نقصان پر 465 رنز بنائے تھے، اسمتھ 100 اور مچل اسٹارک سات رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض، سہیل خان اور یاسر شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔بارش کے سبب میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور چوتھے دن کے اختتام تک آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 22 رنز کی برتری حاصل ہے اور دونوں ٹیموں کی بقیہ ایک ایک اننگز کو دیکھتے ہوئے اس میچ کے ڈرا ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*