جمہوریت کا مطلب برداشت ، مثبت تنقید کا سامنا کرنا ہے، وزیر اعظم نواز شریف

جمہوریت کا مطلب برداشت ، مثبت تنقید کا سامنا کرنا ہے، وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں جمہوریت کا مطلب برداشت ، مثبت تنقید کا سامنا کرنا ہے ، اپنی مسجد بنانےوالوں اور میں نہ مانوں کہنے والوں کا کسی کے پاس علاج نہیں ، عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے بھرپور محنت کرنا ہوگی ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا آزاد کشمیر کونسل سے خطاب ، نام نہ لئے بغیر مخالفین کو جمہوریت کا مطلب سمجھایا ، ساتھ یہ بھی بتایا کہ ان کے پاس میں نہ مانوں کہنے والوں کا علاج نہیں ۔ وزیر اعظم نے چارٹر آف ڈیمو کریسی کے حوالے سے بھی بات کی ، کہا کہ اللہ کا شکر ہے ان کی حکومت اس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے بھرپور محنت کرنا ہوگی ۔ سی پیک مثالی ترقی کا منصوبہ ہے،جس پر کئی سیکٹرز پر کام کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں بجلی منصوبے لگانے کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ یہاں لوگ بھی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ، وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کونسل کے دو اراکین سے حلف بھی لیا ۔   –

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*