پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا ہے ،کہتے ہیںاس حوالے سے فیصلہ 2سے 3روز میں کروں گا۔میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں اننگز اور 18رنز کی شکست کے بعد گفتگو میںان کا کہناتھاکہ پرفارم نہیں کررہاتو ٹیم میں شامل رہنےکا بھی کوئی حق نہیں،اب مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے۔پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان کےلیے دورہ آسٹریلیا بھیانک خواب بن گيا،مصباح الحق نے مزید کہا کہ سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنی مایوس کن پرفارمنس ہوگی۔ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہناتھاکہ اسکور تو اچھا کیا لیکن بولنگ اچھی نہ کرسکے،ہمیں اچھا کھیلنا چاہیےتھا،اس جیت کا کریڈٹ آسٹریلین ٹیم کو جاتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*