کراچی میں فائرنگ سے ہلاکتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا

کراچی میں فائرنگ سے ہلاکتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا

کراچی میں فائرنگ سے ہلاکتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا،گزشتہ روز شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔اورنگی ٹاؤن سے گرفتار 2 ملزمان پولیس افسر کے قتل میں ملوث نکلے جبکہ گلبرگ پولیس نے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،ڈاکس کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسماعیل نامی شخص ہلاک ہوگیا۔سچل کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے برکت نامی شخص ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول چوکیدار ہے اور ذاتی جھگڑے کے دوران قتل ہوا۔لانڈھی ریڑھی گوٹھ میں 3 سے 4 دن پرانی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی،لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔میمن گوٹھ میں گھریلو جھگڑے پر 2 خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا، اورنگی ٹائون کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تنویر نامی شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق اقبال مارکیٹ پولیس نے ڈکیتی کے دوران قتل کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان رفیق اور شیر علی کو گرفتار کیا ،ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے پولیس افسر شہزاد کو کورنگی میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق نارتھ ناظم بلاک سی میں ایک شخص کو چیکنگ کے لئے رکنے کا کہا گہا تو اس نے پولیس پر فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل ملی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*