بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے تمام ترثبوت مکمل

بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے تمام ترثبوت مکمل

پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت مکمل طور پر حاصل ہوگئے، دفترخارجہ نے ڈوزیئر تیار کرکے اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کو پہنچا دیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ڈوزیئر میں گرفتار بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کا اعترافی بیان،متعلقہ دستاویزات اور پاکستانی پانیوں میں بھارتی سب میرین کی موجودگی کا بھی ذکر شامل ہے۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے چارج سنبھالتے ہی انہیں ڈوزیئر پیش کیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوزیئرمکمل کرکے نیویارک میں موجود پاکستانی مشن کو پہنچا دیا گیاہے جو اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے چارج سنبھالتے ہی انہیں پیش کیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کہتے ہیں کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی جنوری کے دوسرے ہفتے میں سیکریٹری جنرل کو ڈوزئیر پہنچائیں گی۔پاکستان نے ڈوزئیر میں مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ تمام شواہد کے پیش نظر معاملات کا نوٹس لے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*