چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حلف اٹھاتے ہی پنامہ لیکس کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر دیا

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حلف اٹھاتے ہی پنامہ لیکس کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر دیا

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حلف اٹھاتے ہی پنامہ لیکس کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر دیا۔ پنامہ لیکس کیس چار جنوری سے سماعت کیلئے مقرر کر کے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ سربراہ ہوں گے جبکہ چیف جسٹس خود بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے پنامہ لیکس کیس کی سماعت کیلئے جو بنچ تشکیل دیا ہے اس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرنے والے پرانے بنچ کے ایک رکن جسٹس امیرہانی مسلم نئے بنچ کا حصہ نہیں۔ پنامہ لیکس کیس کو نئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کیلئے سب سے بڑا چیلنج کہا جا رہا تھا۔ انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا فیصلہ اسی کے بارے میں کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*