پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عمران خان

پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پناما ایشو پر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ جنوری میں ہی پناما کا معاملہ آر یا پار ہو جائے گا۔ عدالتی بنچ کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے۔عمران خان نے پناما پر نئے عدالتی بنچ کا خیرمقدم کرتے ہوئے فیصلہ ماننے کا بھی اعلان کیا۔ اور ساتھ ہی دعویٰ بھی کر دیا کہ پناما کا معاملہ جنوری میں ہی آریا پار ہو جائے گا۔ دو ہزار اٹھارہ الیکشن میں دھاندلی روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کیلئے بعد میں نہیں، اس بار پہلے سڑکوں پر نکلیں گے۔کراچی میں پانی مافیا سے لینڈ مافیا تک بات کی اور گندگی سے چھٹکارے کیلئے مشورہ بھی دیا اور کہا کہ شہری سڑکوں پر نکلیں۔ کپتان نے بلدیہ کیس کے ملزمان کو سزاد ینے کا بھی مطالبہ کیا۔عمران خان نے کراچی پولیس میں سیاسی مداخلت پر انگلی اٹھائی اور کہا ایک اچھا آئی جی آیا اسے بھی نکال دیا گیا۔ پولیس کو غیر سیاسی کیے بغیر کراچی پرامن نہیں ہو سکتا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*