پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت کو پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا

پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت کو پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا

پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت کو پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو نشان امتیاز ملٹری عطاکیا گیا۔اعلیٰ عسکری قیادت کو اعزازات دینے کی پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف ،چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی ،اسپیکرقومی اسمبلی اور وفاقی وزراء سمیت عسکری وحکومتی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔صدر مملکت ممنون حسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*