کراچی میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دفعہ144 نافذ کرکے ساحل جانے پر پابندی عائد کردی گئی

کراچی میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دفعہ144 نافذ کرکے ساحل جانے پر پابندی عائد کردی گئی

کراچی میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دفعہ144 نافذ کرکے ساحل جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ شہریوں کو نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ساحل سمندر سے دور رکھنے کے لئے کنٹینرز بھی پہنچا دئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق کنٹینرز ساحل پر آنے کی پابندی پر عملدر آمد کے لئے لگائے جائیں گے۔ اسی سلسلے میں ساحل سمندر روڈ پر جگہ جگہ کنٹینرز پہنچادئے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق آج شام سی ویو جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا جائے گا۔کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے ایک ہفتہ قبل نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے نیو ایئر نائٹ کو ساحل پر جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ سال نو کے موقع پر ساحل پر جمع ہونے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہوتا ہے۔اس موقع پر شہریوں کو زحمت سے بچانے کے لئے ٹریفک پولیس نے بھی نیو ایئر نائٹ کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ اس کے مطابق اختر کالونی سے سی ویو کی طرف سفر نہیں کیا جا سکے گا۔اختر کالونی اور کورنگی سے آنے والے ٹریفک کو شارع فیصل کی طرف موڑا جائے گا۔ کے پی ٹی پُل سے امریکی قونصلیٹ جانے والا روڈ رات 9بجے بند کر دیا جائے گا۔ بوٹ بیسن چورنگی سے بلاول چورنگی جانے والا روڈ بند رہے گا۔اسی طرح بلاول چورنگی سے ہیلی پیڈ کی طرف جانے والا روڈ بھی بند رہے گا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے آنے والی بڑی گاڑیوں کو نیشنل ہائی وے کی طرف موڑا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*